الرئيسيةپاکستانفرانزک ٹیم 9 مئی کیس میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ...

فرانزک ٹیم 9 مئی کیس میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Published on

spot_img

فرانزک ٹیم 9 مئی کیس میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں درج 9 مئی واقعات کی تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) ٹیم میں عابد ایوب، وقاص خالد اور علی رضا شامل ہیں، پی ایف ایس اے کی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 9 مئی واقعات کی تفتیش کرنے والی لاہور پولیس کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ٹیم میں لاہور میں درج تمام 12 مقدمات کے تفتیشی افسران شامل ہیں، ٹیم ڈی ایس پی جاوید اقبال کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ڈی ایس پی جاوید، انسپکٹر رانا اکمل، رانا ارحم اور عالم لنگڑیال شامل ہیں ، انسپکٹر رانا منیر، انسپکٹر محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والے افسران میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ، لاہور ٹیم عمران خان سے کی گئی تفیشی پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this