الرئيسيةپاکستان’ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا‘،یوسف رضا گیلانی کی...

’ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا‘،یوسف رضا گیلانی کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

Published on

spot_img

’ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا‘،یوسف رضا گیلانی کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ان میں اس کا ساتھ دیں گے، ملک کی 65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم، شہید بینظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا تھا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کے نجی دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان بالا میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ ے فرائض انجام دیں گے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this