الرئيسيةکھیلفٹ بالیورو 2024:نیدرلینڈز کی شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں رسائی

یورو 2024:نیدرلینڈز کی شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں رسائی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق برلن میں آسٹریا نے نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز میچ 3-2 سے جیت کر یورو 2024 گروپ ڈی میں سرفہرست مقام حاصل کیا، لیکن شکست کے باوجود نیدرلینڈز بھی راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا۔

آسٹریا کی جانب سے پہلا گول الیگزینڈر پراس نے کیا .الیگزینڈر نے ایک طاقتور کراس شاٹ مارا جو غلطی سے ڈچ کھلاڑی ڈونیل میلن سے ہٹ کر نیدرلینڈ کے گول میں چلا گیا۔

Austria top group with Netherlands in third after Sabitzer strike settles thriller
Austria top group with Netherlands in third after Sabitzer strike settles thriller

نیدرلینڈز نے ابتدا میں صرف دو پاس مکمل کیے اور پھر پہلا گول کھا لیا۔ بعد میں کچھ بہتری آئی لیکن وہ گول کرنے کے اچھے مواقع ضائع کر گئے، جس کی وجہ سے ان کے کوچ رونالڈ کومان نے جلدی ایک کھلاڑی کو بدل دیا۔

آسٹریا نے مزید گول کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے شاٹس، مارسل سبیٹزر اور مارکو آرناووٹوچ کے، ڈچ گول کیپر بارٹ وربروگن نے بچا لیے۔ نیدرلینڈز نے ہاف ٹائم سے کچھ پہلے تقریباً گول کر لیا تھا۔

Sabitzer settles cracker as Austria beat Dutch to seal top spot
Sabitzer settles cracker as Austria beat Dutch to seal top spot

دوسرے ہاف کے شروع میں، زاوی سیمونز نے کوڈی گاکپو کو پاس دیا جس نے گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ آسٹریا نے دوبارہ برتری حاصل کی جب رومانو شمڈ نے فلوریان گرلٹسچ کی کراس پر ہیڈر کر کے گول کیا اور اسکور 2-1 کردیا ۔
Romano Schmid celebrates EURO goal No900
Romano Schmid celebrates EURO goal No900

اس کے بعد ووٹ ویگھورسٹ، جو بینچ سے آئے تھے، نے میمفس ڈیپے کو پاس دیا جس سے نیدرلینڈز کا دوسرا گول ہوا ۔ یہ گول وی اے آر چیک کے بعد تسلیم کیا گیا۔
Netherlands 2-3 Austria: Rangnick's side finish above France, the Dutch to win Group D
Netherlands 2-3 Austria: Rangnick’s side finish above France, the Dutch to win Group D

اس گول کے بعد آسٹریا کے سبیٹزر نے کرسٹوف باؤمگارٹنر کے پاس پر گول کیا۔ جس کے جواب میں نیدرلینڈز نے پھر سے برابری کرنے کی کوشش کی لیکن یہ گول آسٹریا کے لیے فیصلہ کن گول ثابت ہوا جس سے انہوں نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی .

آسٹریا کی مسلسل کوششیں رنگ لائیں اور وہ گروپ کے ٹاپ پر پہنچ گئی جبکہ نیدرلینڈز بھی شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this