الرئيسيةپاکستانملک بھر میں یوم عاشورعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،سیکیورٹی...

ملک بھر میں یوم عاشورعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Published on

spot_img

ملک بھر میں یوم عاشورعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور اس موقع پر متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رکھی گئی ہے۔

اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، زاکرین اور علمائے کرام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

لاہور:
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔

لاہور میں یوم عاشور پر پولیس کے 11ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق 231 مجالس اور 46 عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، 30ایس پیز، 49 ایس ڈی پی اوز، 137 ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز اور 781 اپر سبارڈینیٹس تعینات ہے۔

کراچی:
کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جوایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے اور شہر میں آج بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحے کی نمائش ، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، تمام خارجی و داخلی راستےسیل کرکےپولیس اور رینجرز کوتعینات کیاگیاہے۔

پشاور:
پشاورکی مختلف امام بارگاہوں سے بھی یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے جہاں پہلا جلوس امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سےبرآمد ہوگا۔

جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس کے 14 ہزارافسران و اہلکار تعینات ہیں اور جلوس کی گزر گاہوں کو کلئیر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکارموجود ہیں جب کہ جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل اور موبائل فون سروس بند ہے۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سید علی رضوی سے دوپہر 11 بجے برآمد ہوگا۔

محرم الحرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ:
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عاشور کامرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ مومن آبادسے برآمد ہوا، جو لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے عملدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں 10 ہزار سے زائد پولیس، ایف سی اہلکار سیکیورٹی کےلیےتعینات کیے گئے ہیں، جبکہ یوم عاشور کےجلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور جلوس کے روٹس پر ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...