الرئيسيةپاکستانتحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

Published on

spot_img

تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا.

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مخصوص لوگ خان سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے.

رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے.

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑائے۔

جنید اکبر نے کہا کہ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ عمران خان تک میری رسائی ہے.

انہوں نے کہا کہ میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا، اس لیے میں کورکمیٹی سے استعفے دیتا ہوں.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان سے احتساب کیلئے تحریک شروع کرینگے.

واضح رہے کہ چند روز قبل رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this