الرئيسيةامریکہپاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

Published on

spot_img

پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میھتیو ملر نے کہا،’’ہمیں پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ہمیشہ تشویش ہوتی ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی رپورٹس دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھ کر میں ذاتی طور پر پریشان رہتا ہوں۔ “

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا،’’ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں کا احترام پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق کیا جائے۔

محکمہ خارجہ میں معمول کی کی بریفنگ میں ترجمان میتھیو ملر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ہم نے پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریاں دیکھی ہیں۔ حال ہی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے ترجمان کو گرفتار کر لیا۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا جبکہ دفتر سے کمپیوٹرز سمیت دیگر ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا تھا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لیا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this