Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsغزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 39واں دن23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے...

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 39واں دن23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل

Published on

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 39واں دن، 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے مکمل طور پر غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے،جہاں 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ مواصلاتی نظام منقطع ہے، غزہ میں 50 فیصد گھر تباہ ہو گئے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 4 ہزار 630 سے زائد بچےاور 3 ہزار 130 سے زیادہ خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں۔ 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اندرونی میمو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن مس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں اور اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے “العربیہ “ کے مطابق بین الاقوامی این جی او ایکشن ایڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہزاروں خواتین بچے کو جنم دینے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور جراثیم کشی، اینستھیزیا یا درد کش ادویات کے بغیر سیزیرین اور ہنگامی سرجری سے گزر رہی ہیں۔

غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے اندر پھنسے فلسطینی منگل کو اسرائیلی گھیرے میں مرنے والے مریضوں کو دفن کرنے کے لیے ایک اجتماعی قبر کھود رہے تھے، اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پورٹیبل انکیوبیٹرز بھیجنے کی پیشکش کے اعلان کے باوجود بچوں کو نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے، جو ان کے بقول حماس کے عسکریت پسندوں کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر کے اوپر بیٹھا ہے۔

حماس، غزہ کا حکمراں گروپ، جنگجوؤں کی موجودگی سے انکار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 650 مریض اور 5,000-7,000 دیگر بے گھر شہری اسپتال کے میدانوں میں اسنائپرز اور ڈرونز کی مسلسل فائرنگ کی زد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں 40 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تین قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے بھی شامل ہیں جن کے انکیوبیٹرز بجلی جانے پر بند کر دیے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پر کہا ہے کہ غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے پاس ڈیٹا سینٹرز اور کنیکشن سائٹس چلانے کے لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ایندھن ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان کے مطابق 14 ہسپتال فعال ہیں تاہم ان میں اہم نوعیت کی سرجریز اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں سروسز فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ سپلائز ناکافی ہیں۔

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this