الرئيسيةپاکستانسال 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے،...

سال 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

Published on

spot_img

سال 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، مزید کہا کہ پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا پروگرام شروع کیا گیا، قرضوں کے بہتر انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this