کراچی(اردو انٹرنیشنل) عالمی منڈی میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہے.
واضح رہے کہ چند دن قبل فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا تھا ۔ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو نے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہو گیا تھا جب کہ دس گرام سونے کا بھاﺅ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہو گیا تھا۔عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر کم ہو کر 1975 ڈالر کا ایک اونس ہو گیا تھا۔