Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی ڈیڈ لائن ختم

پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی ڈیڈ لائن ختم

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک یا دو دن میں اپنے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے اور بابر اعظم مینز ان گرین کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 25 مئی ہے اور اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

گزشتہ روز فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے حسن کو واروکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے وعدوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیشرفت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یکم جون سے شروع ہونے والے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کو کم کر کے 17 کر دیا جائے گا۔

پاکستان نے اس سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جسے ورلڈ کپ کے لیے کم کر کے 15 کر دیا جائے گا اسکواڈ میں دو ریزو بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے۔

پاکستان کا ممکنہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ا سکواڈ
بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب، افتخار احمد، ابرار احمد، شاہین آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور حارث رؤف۔

ریزرو: سلمان علی آغا، عرفان خان۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ا شیڈول
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

Latest articles

اسکوٹش جونیئرچیمپین شپ جیتنے پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر...

فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایس...

پاکستان کو شدید بھوک کا شکار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)...

چین کی کامیاب ترین فٹبال ٹیم گوانگزو ایف سی پیشہ ورانہ مقابلوں سے باہر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چین کی کامیاب ترین فٹ بال...

More like this