پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کی تصدیق کردی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں حصہ لے گی جو 31 مئی سے پولینڈ کے شہر گنیزنو میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے ایونٹ کے منتظمین کو خط بھیج کر ان کی شرکت کی تصدیق کی۔
یہ ٹورنامنٹ پولینڈ کے شہر گنیزنو میں منعقد ہوگا اور اس میں پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقہ، پاکستان، کینیڈا، آسٹریا اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کی چند سرفہرست ٹیمیں شرکت کریں گی۔
چونکہ پولش ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائی ، اس لیے یہ ٹورنامنٹ دس کے بجائے نو ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 31 مئی سے 9 جون 2024 تک جاری رہے گا۔
گنیزنو کو بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کی میزبانی کا تجربہ ہے، اس سے قبل وہ 2018 میں ہاکی سیریز اوپن اور 2021 میں یورو ہاکی چیمپئن شپ II کی میزبانی کر چکے ہیں۔