یو اے ای : فیکٹری میں آگ لگنے سے 9 پاکستانی زخمی

0
74

یو اے ای : فیکٹری میں آگ لگنے سے 9 پاکستانی زخمی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے اتوار کے روز بتایا کہ عجمان میں ایک کیمیل فیکٹری میں لگنے والی آگ میں نو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ہفتے کی رات جس فیکٹری میں آگ لگی اس میں سینیٹائزرز اور پرفیوم بنائے جاتے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کا تعلق سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد اور پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’آگ لگنے کا یہ افسوس ناک حادثہ عجمان میں سینیٹائزرز اور پرفیوم سے جڑے کیمیکل کی فیکٹری میں 24 فروری کی شب پیش آیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’بدقسمت واقعے میں نو پاکستانی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔‘

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً 15 لاکھ پاکستانی تارکین وطن آباد ہیں اور سعودی عرب کے بعد جنوبی ایشیائی ملک میں ترسیلات زر کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

ان پاکستانیوں کی اکثریت ہنر مند مزدوروں اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہے۔