دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،بلاول بھٹو کا ڈی آئی خان مٰیں دہشتگردوں کے حملے پر ردعمل

0
53

دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،بلاول بھٹو کا ڈی آئی خان مٰیں دہشتگردوں کے حملے پر ردعمل

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے.

آصف علی زرداری نے پولیس کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور زخمی پولیس جوانوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی.آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے منصوبہ سازوں اور نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا.

جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے.بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں .

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے .

بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی .

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا