سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست دکھائی جا رہی ہے

0
66

سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست دکھائی جا رہی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سماعت براہ راست دکھانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت آج کی سماعت کی مکمل کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آج سماعت کیلئے مقرر ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بنچ کررہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہورہی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ہیں.