نواز شریف پر زبانی حملے، لطیف کھوسہ اور رانا ثناء اللہ آمنے سامنے

0
51
Verbal attacks on Nawaz Sharif, Latif Khosa and Rana Sanaullah face to face
Verbal attacks on Nawaz Sharif, Latif Khosa and Rana Sanaullah face to face

نواز شریف پر زبانی حملے، لطیف کھوسہ اوررانا ثناء اللہ آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس ایک ہی راستہ تھا کہ الیکشن والے دن بلّے کا نشان نہ ہو لیکن اُن کی اس خواہش پر پانی پھر گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مقابلہ اپنے برابر والوں کے ساتھ ہوتا ہے، اب پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جن کو چوتھی بار وزیر اعظٕم بننے کیلئے لندن سے لایا گیا ہے، وہ جب تحریک انصاف الیکشن میں آئے گی تو ان کو واپس جانا ہوگا، اب یہ کہیں گے کہ مجھے کیوں بلایا ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ کے دو تہائی اکثریت سے جیتنے کے بیان پر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا جوابی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں قومی اسمبلی کی 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوگی۔

پروگرام میں اپنی گفتگو کے دوران رہنما تحریک انصاف اور معروف وکیل لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف آج سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

پروگرام کے میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے، یہ ڈرامے کرنا جانتی ہے اور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دس دنوں میں پی ٹی آئی کو پتا چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف مسلسل 10-10 گھنٹے اجلاسوں میں بیٹھ کر ایک ایک ضلع سے دو دو سو افراد کا انٹرویو کررہے ہیں۔ جیسے ہی اس عمل سے فارغ ہوں گے تو سوشل میڈیا اور میڈیا پر نظر آئیں گے۔