امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ دورہ پاکستان کے بعد واپس امریکا روانہ

0
35

امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ دورہ پاکستان کے بعد واپس امریکا روانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس( ٹویٹر ) پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے لکھا ہے کہ وہ اپنا دو روزہ معنی خیز دورہ مکمل کرکے واپس امریکا روانہ ہوگئے ہیں.

اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی سے ملاقاتیں کیں.

اپنی ملاقاتوں میں تھامس ویسٹ نے تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے درپیش سنگین سیکورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی حفاظت کے ساتھ روانگی بارے بات چیت کی .

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کے ساتھ قریبی رابطے بالخصوص پناہ گزینوں کے تحفظ کے مسائل، بشمول IOs کے ساتھ تعاون اور انسانی اور باوقار سلوک بارے بات چیت کرنے پر شکر گزار ہیں.