امریکی محکمہ خزانہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لڑکیوں کی تعلیم روکنے پر طالبان کے دو اہم رہنماؤں پر پابندی عائد کر دی

0
87
Fariduddin Mahmood (Mahmood) and Khalid Hanafi (Hanafi)
Fariduddin Mahmood (Mahmood) and Khalid Hanafi (Hanafi)

امریکی محکمہ خزانہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور لڑکیوں کی تعلیم روکنے پر طالبان کے دو اہم رہنماؤں پر پابندی عائد کر دی

امریکہ‬⁩ نے لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم پر پابندیوں کو سنگین انسان حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ⁧‫افغان‬⁩ ⁧‫طالبان‬⁩ حکومت کے دو اہم رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ⁧‫امریکی‬⁩ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان طالبان کے کابینہ میں وزیر ⁧‫امربالمعروف‬⁩ ونہی عنی ⁧‫المنکر‬⁩ خالد ⁧‫حنفی‬⁩ اور ⁧‫افغانستان اکیڈمی آف سائنسز کے سربراہ ⁧‫فرید‬⁩ الدین ⁧‫محمود‬⁩ شامل ہیں۔

امریکی حکومت نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ وزارت امربالمعروف ونہی عنی المنکر کے ممبران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں جن میں لوگوں کا اغوا، مار پیٹ، کوڑے مارنے، احتجاج کرنے والے خواتین سے بدسلوکی اور تعلیم پر پابندیاں شامل ہیں ۔

‬⁩بیان میں کہا گیا ہے کہ فرید الدین محمود لڑکیوں کے تعلیم پر پابندیوں کے حامی ہیں۔ دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ⁧‫ذبیح‬⁩ اللہ ⁧‫مجاہد‬⁩ نے ⁧‫امریکی‬⁩ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔