امریکا کی جانب سے یمن میں حوثیوں کے چار جہاز شکن بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

0
111

امریکا کی جانب سے یمن میں حوثیوں کے چار جہاز شکن بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کے بعد ایک اور کارروائی کرتے ہوئے یمن میں حوثیوں کے چار جہاز شکن بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان میزائلوں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ خطے میں جہازوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔

امریکا نے یہ کارروائی ایک ایسے موقع پر کی ہے جب ایک دن قبل ہی حوثی افواج نے امریکا کے جبرالٹر ایگل نامی جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ ہفتے امریکا اور برطانیہ کے یمن میں حملے کے باوجود بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے امریکا اور ان کے حلیفوں کے جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔