ایران کا پاکستان کے اندر جیش العدل کے ٹھکانوں پر ’میزائل اور ڈرون حملہ‘، پاکستان کی سخت مذمت

0
122

ایران کا پاکستان کے اندر جیش العدل کے ٹھکانوں پر ’میزائل اور ڈرون حملہ‘، پاکستان کی سخت مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے منگل کو پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزایل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم، جو پاسداران انقلاب کے قریب ہے، نے دعویٰ کیا تھا کہ ⁧‫ایران‬⁩ نے آج ⁧‫پاکستان‬⁩ کے اندر جیش العدل کے کیمپوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

ایرانی اپوزیشن ذرائع کہتے ہیں کہ حملہ شاید ایرانی سرزمین کے اندر ہوسکتا ہے اور ایرانی حکومت اور پاسداران عراق اور شام پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کا ذکر کرکے ایرانی رائے عامہ میں ناقدین کے سامنے اپنی امیج کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے تصدیق کی کہ ایران نے میزائل حملے کے سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے. ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیے جانے والے حملے میں 2 بچے ہلاک اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے رات گئے ایک بیان میں کہا، “ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان کی خودمختاری کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی کی سخت ترین مذمت کریں اور اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔”