پاک ،چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں جاری

0
54

پاک ، چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں جاری

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک،چین نیوی نے بحیرہ عرب میں ہفتے بھر جاری رہنے والی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ۔یاد رہے گزشتہ دنوں روس اور میانمار نے بھی بیرونی حملوں کو روکنے والی پہلی بحری مشقیں کی ہیں.یہ مشقیں اس دوران کی جارہی ہین جب بھارت اور امریکا نے سیکیورٹی تعاون کرنے کا عہد کیا ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہفتے کو چینی اور پاکستانی نیوی نے کراچی نیول بیس سے شمالی بحریہ عرب میں اس مشق کا آغاز کیا، جس میں اینٹی سبمرین آپریشن شامل ہے، یہ مشقیں 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی .سوموار کو پیپلز لیبریشن آرمی ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ اس مشق کے دوران پاکستان اور چین پہلی دفعہ مشترکہ سمندری گشت کریں گے۔

یہ مشقیں 7 سے 9 نومبر تک بحر ہند کے جنوب مشرق کنارے پر بحیرہ انڈمان میں روس اور میانمار کے درمیان ہونے والی مشقوں کے بعد کی جا رہی ہیں، جسے روس نے جدید تاریخ کی پہلی روس،میانمار بحری مشقیں قرار دیا، یہ اس بحریہ میں روس کی موجودگی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے امریکا اپنے عالمی سلامتی کے مفادات میں شمار کرتا ہے۔