نوازشریف ، آصف زرداری سے ملاقات کریں گے،رانا ثناءاللہ

0
52
نوازشریف ، آصف زرداری سے ملاقات کریں گے
نوازشریف ، آصف زرداری سے ملاقات کریں گے

نوازشریف ، آصف زرداری سے ملاقات کریں گے،رانا ثناءاللہ

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف دورہ سندھ کے دوران آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، آصف زرداری سے ملاقات میں کوئی چیز حائل نہیں، آصف زرداری ہوں یا گوہر خان ہم سب کا احترام کرتے ہیں، جبکہ الیکشن میں جمہوری تقاضوں کے مطابق تنقید بھی کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قاسم کے ابو عمران خان کی جو جماعت ہے بلکہ اب پی ٹی آئی گوہر خان کی جماعت ہے، گوہر خان کو چاہیے اپنی جماعت کو الیکشن میں لے کر جائیں، معاملہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی 9مئی برپا کرنے والے عناصر کو خود سے علیحدہ کرے، جنہوں نے 9مئی کو ریاست پر حملہ کیا، فوج میں تقسیم کرکے خون میں نہلانے کی سازش کی، جنہوں نے 9مئی کو غیرملکی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کی اگر وہ سازش کامیابی کے قریب چلے جاتی تو ملک بہت بڑے بحران کی زد میں آجاتا۔

لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بہت جلد نوازشریف سندھ کا دورہ کریں گے،لیکن ابھی شیڈول نہیں بنا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں ہے ، انکا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن میں حصہ لینا ہے، جمہوری تقاضوں کے مطابق اپنی بات بھی کریں گے، ان پر تنقید بھی کریں گے، آصف زرداری یا گوہر خان ہوں ہم سب کا احترام کریں گے، ان کا عزت کے ساتھ ذکر بھی کریں گے .

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اوئے توئے کے کلچر میں کمی آنی چاہیئے، مخالف جماعتوں سے ہماری کوئی دشمنی یا لڑائی نہیں، نوازشریف کو جب بھی دورہ سندھ کا موقع ملے گا وہ آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول 18ویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) برسرِ اقتدار آئی تو 18ویں ترمیم میں ترمیم کرکے صوبوں کو حاصل حقوق میں کمی لے آئے گی لیکن ہم کہہ رہے ہیں کہ 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو جو اختیارات دئیے ہیں ان میں اضافہ تو ہو سکتا ہے کمی نہیں۔