قراقرم میراتھن : 300 سے زائد مقامی اور غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت

0
59
300 tourists take part in Karakoram marathon - Pakistan

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق قراقرم میراتھن میں 300 سیاحوں نے حصہ لیا۔300 سے زائد مقامی اور غیر ملکی ایتھلیٹس نے بلندی پر چلنے والی میراتھن میں حصہ لیا، جو اتوار کو ہنزہ میں اختتام پذیر ہوئی۔

قراقرم چیلنج، جسے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، حسینی سسپنشن پل سے شروع ہوا اورایتھلیٹس نے پاسو کونز سے کے ذریعے سفر کیا اور 21.1 کلومیٹر دوڑ کر ابتدائی مقام پر واپس آ گئے۔

300 tourists take part in Karakoram marathon - Pakistan
300 tourists take part in Karakoram marathon – Pakistan

اس ریس میں فیضان فیض نے 21 کلومیٹر کی مردانہ کیٹگری میں مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 20 منٹ 11 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
خوش امدین نے دوسری جبکہ اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ 21 کلومیٹر کی خواتین کی کیٹگری میں میں، انجا میرٹویٹ نے 1 گھنٹہ 57 منٹ اور 18 سیکنڈ میں لائن عبور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حمیرا اور فلورا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ 10 کلومیٹر مردانہ کیٹگری میں زوہیب شاہد نے مقررہ فاصلہ 37.27 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وقار احمد اور عمر زمان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ خواتین کی 10 کلومیٹر کیٹیگری میں ندا کریم نے مقررہ فاصلہ 56.53 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل، گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر برائے ترقی نسواں دلشاد بانو، جی بی کی مشیر وزیراعلیٰ ایمان شاہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا اہتمام نارتھ باؤنڈ نے اسلام آباد رننگ کلب کے تعاون سے کیا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد خطے کی سیاحت کو اجاگر کرنا اور مقامی آبادی کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل خلیل نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا منفرد اور خوبصورت خطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور خطے میں موبائل انٹرنیٹ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔