مجھے نہیں لگتا کہ 2024 کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا،حافظ حمداللہ

0
74

مجھے نہیں لگتا کہ 2024 کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا،حافظ حمداللہ

جمیعت علمائے اسلام کے رہنماء سینٹر حافط حمداللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے ہاں کتنی پارٹیاں بنیں کنونشن لیگ، قیوم لیگ، جنیجو لیگ ،ق لیگ آئی جے آئی ،استحکام اور باپ پارٹی وغیرہ، ان تمام چیزوں کو دیکھ کر اب اگلا الیکشن سامنے رکھیں، اس میں کیا کچھ ہو رہا ہے اگر یہ صاف شفاف الیکشن ہے تو میرا خیال میں بلاول بھٹو کی اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ اگر عوام کے پیسے سے الیکشن کروانا ہے اور الیکشن سے پہلے ہی سلیکشن کرلینی ہے تو الیکشن کی ضرورت ہی نہیں ہے .

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ غیر سیاسی اور غیر جمہوری قوتوں کو سیاست میں مداخلت ائینی طور پر ناجائز اور ناروا ہے یہ حلف کا تقاضہ بھی ہے اور آئین کا بھی.حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر آپ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ ہے کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں.انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا ہے کہ 2024 میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں.