پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز جاری

0
132

پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پی ایم انشی ایٹوزکے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 8ارب 22کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 11کروڑ27 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پی ایم انیشی ایٹوزکے ترقیاتی کاموں کےلئے 70ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 8 ارب 22 کروڑ روپے جاری جبکہ 11 کروڑ 27 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے اب تک 13کروڑ 38 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک ارب 50کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 90کروڑ روپے جاری جبکہ 13کروڑ 38روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 93 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 21ارب 38کروڑ42 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئےایک کھرب 56ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 93 ارب 90کروڑ روپے جاری جبکہ 21 ارب 38کروڑ 42لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔