برطانوی شہزادہ ولیم نے غزہ میں لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

0
101

برطانوی شہزادہ ولیم نے غزہ میں لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کاجلد از جلد لڑائی خاتمہ ہونا چاہیے.

شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد مشرق وسطی میں تنازعات کی خوفناک انسانی قیمت کے بارے میں فکر مند ہیں. انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ میں بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں, بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح جلد سے جلد لڑائی کا خاتمہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ امداد پہنچ جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

شہزادہ ولیم کا یہ بیان منگل کو لندن میں ریڈ کراس کے ساتھ ایک میٹنگ سے پہلے سامنے آیا، جہاں انہیں تنازعات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی کوششوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جانا تھا۔

شہزادے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض اوقات انسانی مصائب کے بڑے پیمانے کا سامنا کرنے پر ہی مستقل امن کی اہمیت کو گھر میں لایا جاتا ہے۔