پاکستانی نژاد عدیل منگی امریکہ کے پہلے مسلمان وفاقی جج نامزد

0
50

پاکستانی نژاد عدیل منگی امریکہ کے پہلے مسلمان وفاقی جج نامزد

امریکی صدر بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اندھی حمایت پر ہونے والی تنقید اور اگلے سال صدارتی انتخابات سے قبل وفاقی کورٹ کے جج کے لیے پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان وکیل کو نامزد کر دیا ہے.صدر بائیڈن نے نیو جرسی کے اٹارنی عدیل منگی کو فلاڈیلفیا میں قائم تیسری امریکی سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے جج کے لیے نامزد کیا ہے۔

عدیل منگی پاکستان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز دو دہائیوں پہلے نیویارک کی لا فرم ’پیٹرسن بیلکنپ‘ سے کیا اور 2010 میں وہ اس فرم کے شراکت دار بن گئے۔اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران انہوں نے کامیابی کے ساتھ نیو جرسی میں مسلمان برادری کا ایک مقدمہ لڑا جو برنارڈز ٹاؤن شپ اور بیون میں مساجد قائم کرنا چاہتی تھی۔