برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن میں کینسر کی تشخیص

0
158
برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن میں کینسر کی تشخیص

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن میں کینسر کی تشخیص، پرنسز آف ویلز نے بیماری کی تصدیق کر دی۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے منظر عام سے غائب برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پراسرار بیماری سے متعلق قیاس آرائیاں پھیلنے کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے.

اپنے ویڈیو پیغام میں پرنسز آف ویلز نے اعلان کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور مرض کا ابتدائی علاج شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں لندن میں میرے معدے کی سرجری ہوئی جوکہ کامیاب رہی، اس وقت کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے مختلف ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بتایا

بی بی سی تفصیلات کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کہ مجھے کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے اور میں اب اس علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کینسر کا پتہ چلنا بڑا صدمہ تھا، پہلے دو ماہ بہت مشکل سے گزرے تاہم میں اب ٹھیک ہوں اور ہر دن مضبوط ہو رہی ہوں۔ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو آخری بار دسمبر میں منظر عام پر دیکھا گیا تھا اور پھر ان کے ہسپتال میں داخل ہونے اور معدے کی سرجری کی خبر سے شکوک و شبہات نے جنم لیا ۔

آپریشن کے 2 ماہ بعد بھی ان کے منظر عام پر نہ آنے اور اپنی شاہی ذمہ داریاں نہ نبھا پانے پر شکوک و شبہات اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا، میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکیں، تاہم اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی جا رہی تھی۔ اس تمام صورتحال میں اب پرنسز آف ویلز نے منظر عام پر آ کر اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔