جنوبی افریقا کو شکست دیکر آسٹریلیا آٹھویں مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

0
57
Australia edge South Africa to set up Cricket World Cup final with India
Australia edge South Africa to set up Cricket World Cup final with India

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کے ساتھ کھڑا کر دیا۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا نے 213 کے سخت تعاقب میں تین وکٹوں سے جیت کر اتوار کو احمد آباد میں ناقابل شکست میزبان کے ساتھ تاریخ رقم کی۔سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے بھارت سے کھیلے گا۔

�ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکر’ ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے ،تاہم بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا گیا لیکن پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اورکپتان ٹمبا باووما نے کیا تاہم باووما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا اور95 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی اور اختتامی اوورز میں 101 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔یوں پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنوبی افریقا کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز جارحانہ رہا، دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 7 اوورز کے اندر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ62، مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

193 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرپور سامنا کیا اور ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا ، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔وہیں دوسری جانب جنوبی افریقا کو چوتھی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے جبکہ 1999 کا سیمی فائنل برابر ہوگیا تھا اور آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔