انڈونیشیا میں 250 روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندر میں واپس بھیج دیا گیا

0
112

انڈونیشیا میں 250 روہنگیا پناہ گزینوں کو سمندر میں واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کے روز مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ایک بھیڑ بھری لکڑی کی کشتی میں سوار تقریباً 250 روہنگیا پناہ گزینوں کو مغربی انڈونیشیا سے ہٹا کر سمندر میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ظلم و ستم کا شکار میانمار کی اقلیت سے تعلق رکھنے والا یہ گروپ جمعرات کو صوبہ آچے کے ساحل پر پہنچا لیکن مشتعل مقامی لوگوں نے انہیں کشتی سے نہ اترنے دیا اور واپس سمندر کی جانب جانے کو کہا.

ان میں سے کچھ پناہ گزین تیر کر ساحل پر پہنچے اور پھر تھکان کی وجہ سے ساحل پر گر گئے۔