اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس 633 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 84 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا

0
110

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس 633 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 84 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا، 100 انڈیکس 528 پوائنٹس اضافے سے 84060 ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے کے بعد 84 ہزار 165 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو انڈیکس میں 810 پوائنٹس بڑھ کر 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل مہینے کے پہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچا تھا۔