ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پاکستان کو شکست دے کرسیریز 0-3 سے جیت لی

0
131
West Indies women beat Pakistan to win the cricket series 0-3
West Indies women beat Pakistan to win the cricket series 0-3

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے منگل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پہلے دو ون ڈے 113 رنز اور دو وکٹوں سے جیتنے کے بعد مہمانوں نے آخری ون ڈے میں بھی اپنی ٹاپ فارم کو برقرار رکھا۔

ہوم سائیڈ 279 کے تعاقب کے دوران مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار نہیں رکھ سکی۔

صدف شمس (10) آؤٹ ہونے والی پہلی بلے باز تھیں کیونکہ وہ چھٹے اوور میں چنیل ہنری کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئیں سدرہ امین (9) بھی اگلے اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔

منیبہ علی اور بسمہ معروف نے 44 رنز کی شراکت قائم کر کے تعاقب کو توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن کرشمہ رامہرک نے بروقت حملہ کرتے ہوئے معروف کو 19 پر آؤٹ کر دیا۔

کپتان ندا ڈار (9) آؤٹ ہونے والی چوتھے بلے باز تھی جبکہ منیبہ (39) بھی جلد ہی واپس لوٹ گئیں۔

آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد آل راؤنڈر فاطمہ نے ایک اور آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے ساتھ کچھ استحکام پیدا کیا دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے اور سٹافنی ٹیلر نے ثنا (23) کو آؤٹ کر دیا۔

عالیہ اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ جارحانہ بلے باز تھیں کیونکہ انہوں نے 41 گیندوں پر 36 رنز بنائے ایلین نے آخری دو بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کی اننگز 190 پر سمیٹ دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیوز، ایلین اور ٹیلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، ہیلی میتھیوز نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کی خواتین کو 278/6 رنز تک پہنچا دیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے میتھیوز کی سنچری اور شیمین کیمپبیل اور اسٹیفنی ٹیلر کی نمایاں شراکت کی بدولت کافی اسکور کیا۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا شاندار آغاز کیا، میتھیوز شروع سے ہی پاکستانی باؤلرزپر حاوی رہی.

ٹیلر اور میتھیوز نے تیسری وکٹ کے لیے 111 رنز کی شراکت قائم کی اس سے قبل ٹیلر 46 ویں اوور میں سندھو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی۔

انہوں نے 62 گیندوں پر 47 رنز بنائے جس میں چار چوکے بھی شامل تھے۔

اس کے بعد سندھو نے اگلی ہی ڈلیوری پر چنیل ہنری کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے اننگز کو استحکام کیا.

فاطمہ ثنا نے اگلے اوور میں ہیلی میتھیوز کی قیمتی وکٹ حاصل کرتے ہوئے ہوم سائیڈ کے لیے انتہائی ضروری کامیابی حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان نے 149 گیندوں پر 141 رنز بنائےے جس میں 19 چوکےشامل تھے جو ان کی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور تھا۔

بعد ازاں، عالیہ ایلین نے ویسٹ انڈیز کے لیے 20 رنز اختتام کی طرف قیمتی رنز بنائے اس نے 12 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکے لگائے۔

اب پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل کو ہوگا۔