ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

0
116

ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

نگراں وفاقی حکومت نے 5 فروری بروز پیر کے روز کشمیر ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ملک میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ہو گیا ہے۔ 5 فروری کو کشمیری شہداء سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ اس کیلئے ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائی گی۔ کابینہ ڈویژن نے ملک میں یوم کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر میں  5 فروری کو عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ دوسری جاب ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔ عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 ءکو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔