امریکی حکومت کی پاکستان کے تاریخی مقامات کو تحفظ دینے میں معاونت

0
55

امریکی حکومت کی پاکستان کے تاریخی مقامات کو تحفظ دینے میں معاونت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ پاکستان کے ان تاریخی مقامات کے تحفظ میں مدد کر رہا ہے جو ملک کے ثقافتی ورثے اور مذہبی جداگانہ حیثیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

امریکی حکومت پاکستان بھر میں 31 تاریخی مقامات کی بحالی میں مدد کر رہی ہے، جن میں سے کچھ 2,000 سال پرانے ہیں۔ بحال کی جانے والی عمارتوں میں مساجد، بدھ خانقاہیں، ہندو یادگاریں، صوفی مزارات اور مغلیہ سلطنت کے آثار شامل ہیں، جو 16ویں اور 19ویں صدی کے وسط کے درمیان میں تعمیر ہوئی تھیں۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

پاکستان میں امریکی سفارت خانہ بعض منصوبوں کی تزعین و آرائش کررہا ہے۔جبکہ دیگر کو ثقافتی تحفظ کے لیے یو ایس ایمبیسیڈرز فنڈ (AFCP) کے ذریعے سپورٹ کیا جاتا ہے۔