اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

0
111

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کےمطابق اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا گیا.

او آئی سی اجلاس میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے جاری منظم جبر، قتل عام اور نسل کشی کی مذمت کی گئی اور غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا.

اوآئی سی اجلاس میں وزراء کی جانب سے کہا گیا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ مشرقی بیت المقدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام کرنا اور فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے.

او آئی سی کے وزراء نے اسرائیل پر اپنے غلط اعمال کو چھپانے کیلئے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگایا اور سچ کی آوز کو دبانے کیلئے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی.