ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والے آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئے،اسد قیصر

0
49

ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والے آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئے،اسد قیصر

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا.

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے .انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔