ایران میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی

0
77
ایران میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی

ایران میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں آج ملتان پہنچائی جائیں گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے نو پاکستانیوں کی میتیں آج ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جنوری 2024 کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں نو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے ، ان کی میتیں آج تفتان بارڈر سے ہوائی جہاز کے ذریعے ملتان پہنچائی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہمارے ہمدردیاں اور دعائیں پسماندگان کے ساتھ ہیں.

واضح رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔