برطانوی وزیراعظم اور بائیڈن کا پہلی ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال

0
82

برطانوی وزیراعظم اور بائیڈن کا پہلی ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے منتخب ہونے کے بعد پہلی بار امریکی صدر جو بائیڈن سے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں آفیشل ملاقات کی،یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کیئر سٹارمر نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے سربراہی اجلاس کے لیے امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق، بائیڈن اور سٹارمر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جو یرغمالیوں کو رہا کرنےاور تنازع کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔