ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکہ پہنچ گئی

0
157
T20 World Cup: Pakistan cricket team reached America from London

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکہ پہنچ گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سےریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس پہنچی ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا ، امریکہ ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی تھی۔