سپریم کورٹ: آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

0
57
Supreme Court: Lahore High Court's order to cancel the appointment of ROs is suspended

سپریم کورٹ: آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے کے معاملے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سماعت کی۔تین رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم نے 8 فروری 2024 کو انتخابات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کسی کو جمہوریت کو کمزور کرنے اور پٹڑی سے اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونے دیا گیا تو انتخابات کے بروقت انعقاد میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار برقرار رہے تو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات خطرے میں پڑ جائیں گے۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواست پر کارروائی سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی گئی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواست پر کارروائی سے روک دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھے اور آج تین گھنٹے میں انتخابی شیڈول جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایک ہزار سے زائد ڈی آر اوز اور آر اوز کو فرائض کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

اس سے قبل، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا جس نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے طور پر بیوروکریٹس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پولنگ باڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا تھا۔ .