کیا ضرورت تھی پاگل خان کا تجربہ کرنے کی،رانا ثناءاللہ کا شکوہ

0
54
Former Pakistani interior Minister Rana Sanaullah
Former Pakistani interior Minister Rana Sanaullah

کیا ضرورت تھی پاگل خان کا تجربہ کرنے کی،رانا ثناءاللہ کا شکوہ
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عوامی اجتماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ایک جماعت کو اکثریت دلائی گئی.انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے کی کیا ضرورت تھی ،ہم نے پھر بھی اسے قبول کیا کہ اگر آ گیاہے تو ملک کے لئے کام کرے.انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک نفرت کی سیاست سے نہیں چل سکتا.
ان کا کہنا تھا کہ چند افراد کے ایک گھر میں اگر کوئی پاگل ہو اور وہ یہ کہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور سب کو جیل میں بند کردوں گا، اگر اس گھر کو بچانا ہے تو اسے پاگل خانے چھوڑنا پڑے گا یا اسے باندھنا پڑے گا تب وہ گھر چلے گا.