پی وی ایف کا انڈر 18 والی ٹیم کے اعزاز میں انعامی تقریب کا انعقاد

0
72
PVF organizes award ceremony in honor of U-18 team
PVF organizes award ceremony in honor of U-18 team

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف ) نے انڈر 18 والی بال ٹیم کو ان کی شاندار کامیابیوں پر اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پیر کو اے ایف او ایچ ایس کلب، فالکن کمپلیکس میں ہوئی۔

اس تقریب کا اہتمام قومی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کے سلسلے میں کیا گیا کیونکہ قومی ٹیم نے 15 ویں ایشیائی مردوں کی انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں ایک کانسی اور سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں میں سونے کا تمغہ شامل ہے ۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ جج جسٹس (ر) صفدر سلیم شاہد تھے اور سیگنیس فارما کے سی ای او منظور عثمانی بھی مہمان خصوصی تھے۔ ان کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تقریب کے دوران ہر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو ان کی محنت کے صلے میں ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا اس کے علاوہ ٹیم کی کامیابیوں میں ارکان اور آفیشلز کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں شیلڈز بھی دی گئیں۔

جسٹس (ر) صفدر سلیم شاہد نے ٹیم کی لگن اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کامیابیاں قوم کے لیے کتنی اہم ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کی منزلیں طے کرتے رہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میں پی وی ایف اور کوچز کے کردارکی تعریف کی۔