پی ٹی آئی ،الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کوچیلنج کرے گی

0
44

پی ٹی آئی ،الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کوچیلنج کرے گی

تحرییک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئے.
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ڈاکومنٹس پورے نہیں ہیں آج کے فیصلے سے بڑا دکھ ہوا ، کسی خاص مقصد کیلئے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی۔
بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا۔ اس آرڈر کو ہم مناسب فورم پہ چیلنج کریں گے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو متعلقہ فورم میں چیلنج کرنے پر مشورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 20 دن کے اندر انٹراپارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیاہے.

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا ۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے محفوظ شدہ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی دارخوست کی تھی۔قبل ازیں یرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن پر نوٹس آیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے تھے، ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ سنادیا تھا.

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے پرانے آئین کے مطابق ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے زبانی حکم تبدیل کیا تو یہ حیران کن ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرادیں گے