‏پی ٹی آئی بیس دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے: الیکشن کمیشن

0
48

‏پی ٹی آئی بیس دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے: الیکشن کمیشن

‏الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ‏پی ٹی آئی شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو دوبارہ بیس دن میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے

واضح رہے کہ ‏الیکشن کمیشن نے 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا ہے جبکہ ‏تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات اور پارٹی آئین میں تبدیلی کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس دیا تھا