پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

0
121

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

قرار داد کے متن کے مطابق عمران خان پر قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرمقدمات ختم کیے جائیں اورانہیں رہا کیا جائے.

پاکستان تحریک انصاف نے قرارداد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور گرفتار صحافیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔