پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے دوسری بار ملتان سلطانز کو شکست دیدی

0
109
PSL 9: Peshawar Zalmi beat Multan Sultans for the second time

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے دوسری بار ملتان سلطانز کو شکست دیدی

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9میں پشاور زلمی نے ٹیبل ٹاپرز ملتان سلطانز کو چار رنز سے شکست دے دی.

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیزن کے 20ویں میچ میں زلمی نے 205 رنز کا دفاع کرتے ہوئے سلطانز کو 200/5 کے مجموعی اسکور پر محدود کر دیا۔

محمد رضوان، نے جارحانہ انداز میں تعاقب کا آغاز کیا ان کی پہلی وکٹ ریزا ہینڈرکس کی تھی جو کریز پر اپنے کھیل کے دوران جدوجہد کرتے ہوئے 10 گیندوں میں صرف 5 رنز بنا سکے۔

اس دوران رضوان نے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا انہوں نے 24 گیندوں پر 133.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 32 رنز بنائے لیکن وہ عامر جمال کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے.

درمیان میں سلطانوں کا تعاقب سست ہوگیا جب کہ ملان، اور طیب طاہر ، نےمختصر شراکت قائم کی.

ملان، 19 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے طیب طاہر، نے صرف 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

افتخار احمد ،نے کرس جارڈن، کی مدد سے تعاقب میں توانائی ڈال دی وہ ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 27 گیندوں پر شاندار 60 رنز بنائے جارڈن، نے 250.00 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 12 گیندوں پر تیز 30 رنز بنائے لیکن وہ اپنا مجموعی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے.

اس سے قبل بابر، کا پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب زلمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے پلے آف میں جانے والے سلطانوں کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5/204 رنز کے مجموعی اسکور بنائے۔

زلمی کی ابتدائی جوڑی بابر، اور صائم، نے ایک بار پھر شاندار شراکت داری کے ساتھ ٹھوس آغاز فراہم کیا ساتویں اوور میں اسامہ میر کے ہاتھوں صائم کے آؤٹ ہونے سے قبل 84 رنز کا مجموعی اسکور بنا صائم، اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے انہوں نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

بابر اعظم، 15ویں اوور تک شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے رہےوہ اسامہ میر ،کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے بابر زلمی کے لیے ٹاپ اسکورر کے طور پر سامنے آئے انہوں نے 40 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔

بابر، نے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت میں بھی اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے 17ویں اوور میں حسیب اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد روومین پاول، نے زلمی کی بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی انہوں نے آصف علی، اور عامر جمال، کی نمایاں مدد کے ساتھ ناقابل شکست 23 رنز بنائے .

اسامہ میر نے 3/32 کے اعداد و شمار کے ساتھ ملتان سلطانز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کی اس کے بعد کرس جارڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ 2021 کی چیمپئن ملتان سلطانز نے اتوار کو کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

کپتان بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.