شہدائے پاکستان کے اہلخانہ کا فوجی عدالتوں کی بحالی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان

0
71

شہدائے پاکستان کے اہلخانہ کا فوجی عدالتوں کی بحالی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان

اسلام آباد(اردو انٹرنیشنل)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شہدائے پاکستان کے اہلخانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے، سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کو بحال کرے ۔شہدا کے اہلخانہ نےمطالبہ کیا کہ ملٹری کورٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے .

نوابزادہ جمال رئیسانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے فرزند اور بھائی کی حیثیت سے آپ سے بات کر رہا ہوں، ہم آج یہاں اپنے شہدا کے لیے جمع ہوئے ہیں، ہم نے جو قربانیاں دیں وہ اس ملک کی سلامتی کے لیے دیں،انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ملٹری کورٹس کو بحال کیا جائے۔
محمد جمشید نے کہا کہ شہدا نے اپنے ملک سے جو وفا کرنی تھی وہ وہ کر گئے، اس قوم نے ان شہدا سے جو وفا کرنی ہے وہ نظر نہیں آ رہی، اس ملک کی ملٹری کورٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے.