پریمیئر لیگ: اس سیزن کا پانچواں ڈرا فکسچر

0
70
Premiere League: West Ham vs Brighton's match ended in a draw
Premiere League: West Ham vs Brighton's match ended in a draw

ڈیوڈ موئیس نے ویسٹ ہیم کے لیے آرسنل میں جیتنے والی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں، جس میں لوکاس پیکیٹا اور ولادیمیر کوفل کو باہر کردیا گیا جبکہ محمد قدوس اس ماہ کے افریقہ کپ آف نیشنز کے لیے گھانا روانہ ہوگئے۔ ان تین کھلاڑیوں کی جگہ بین جانسن، سید بینراہما اور پابلو فارنلز ابتدائی الیون میں ویسٹ ہیم کے لیے آئے۔
دوسری جانب برائٹن کے لیے، ایڈم ویبسٹر نے کپتان لیوس ڈنک کی جگہ لی، جو معطل کر دیے گئے تھے ۔جب کہ لیفٹ بیک پر ایگور جولیو کے لیے پروس ایسٹوپینن آئے۔ اور یوں دن کے کھیل کےلیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں سامنے آیئں.

جیمز ملنر کے لیے یہ ایک خوشگوار شام تھی جب اس نے اپنا 632 واں پریمیئر لیگ میچ کھیلا، اور پریمئیر لیگ میں ریان گِگز کے ساتھ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر موجود رہے۔ یہ اس سیزن میں پہلا موقع تھا جب انہوں نے 90 منٹ کا کھیل مکمل کیا۔

میچ کے پہلے ہالف کا واحد موقع جیمز وارڈ پروس نے حاصل کیا جو گول کرنے کا ایک شاندار موقع لگ رہا تھا مگر جیسن اسٹیل نے اچھی بچت کی اور گول ہونے کا ایک واضح موقع بچایا۔رائٹن کا ابتدائی 45 منٹ میں کھیل پر میں 63 فیصد غلبہ حاصل کر لیا تھا اور جیک ہینشلووڈ اس غلبے کو گول میں بدلنے والے تھے مگر آریولا نے پہلی بار جیک ہینشلووڈ کی کوشش کو روکا ۔ اور پہلے ہالف کے اختتام پہ پاسکل گروس، جس نے اپنے کیریئر میں ویسٹ ہیم کے خلاف پریمیئر لیگ کے چار گول کیے ہیں اور اگست میں ریورس فکسچر میں اسکور کیا تھا، نے ایک بہترین ہیڈر کے ساتھ گول کی کوشش کی مگر براہیٹن کے دفاع نے اسےاچھی طرح سے محفوظ کر لیا تھا۔

برائٹن نے پہلے ہاف کی اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ دوسرے ہالف میں بھی جاری رکھا اور دوسرے ہاف کے تقریباً 10 منٹ میں انہیں گول کرنے کا بہترین موقع ملا۔ تاہم، ڈینی ویلبیک کے شاٹ کو اریولا نے روک دیا، اور ملنر نے ریباؤنڈ کو ہوا میں اڑا دیا. میدان کے دوسری طرف، ٹامس سوسک، جنہوں نے حال ہی میں ویسٹ ہیم میں شمولیت ایک نیے معاہدے کے ساتھ کیا ہے، نے ایک شاٹ مارا جو برائٹن کے دفاع کے دباؤ میں پوسٹ سے چوک گیا۔

برائٹن نے اس سیزن میں متبادل کھلاڑیوں کی جانب سے 12 گول کیے ہیں ، اسی طرح کے ایک متبادل، 19 سالہ ایون فرگوسن اپنا 13 واں گول کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے مگر ان کی شاندار چال کے بعد شاٹ گول سے باہر چلی گئی۔ کھیل کے آخری 10 منٹ میں رابرٹو ڈی زربی، کی مدد سے ویسٹ ہیم نے، برائٹن پر دباؤ بڑھا دیا مگر فرگوسن کا ہیڈر اور ایڈم لالانا کا کراس دونوں ہی گول سے چوک گئے ۔ دوسرے ہاف میں 15 شاٹس لینے کے باوجود، برائٹن اسکور نہیں کرسکا، میچ بغیر کسی گول کے اختتام پزیر ہوا.

ویسٹ ہیم نے 34 پوائنٹس کے ساتھ اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھی ہے، اور برائٹن ساتویں نمبر پر چلا گیا، جس نے مجموعی طور پر 31 پوائنٹس کے ساتھ پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔