پریمیئر لیگ، ایورٹن اور نیو کیسل یونائیٹڈ کا میچ 1-1سے برابر

0
110

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں ایورٹن نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا اور یہ مقابلہ 1 -1 سے ڈرا ہوا۔ ایورٹن کے کھلاڑی ڈومینک کالورٹ لیون نے کھیل کے 88ویں منٹ میں پنالٹی کک سے گول کیا۔ پریمیئر لیگ (انگلینڈ کی ٹاپ فٹ بال لیگ )میں 19 میچوں میں یہ ان کا پہلا گول تھا ۔ آخری بار انہوں نے اکتوبر میں ویسٹ ہیم کے خلاف گول کیا تھا۔

کھیل کے شروع میں الیگزینڈر اساک نے گول کر دیا جس سے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید یہ نیو کیسل یونائیٹڈ ک میچ جیت جائے گا ۔ تاہم، ایورٹن اس وقت خوش قسمت ثابت ہوا جب گول کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کے ویڈیو جائزے کے بعد مسترد کر دیا گیا۔ اس فیصلے نے ایورٹن کو ایک اور موقع فراہم کیااور وہ کالورٹ لیون کے گول کی وجہ سے کھیل برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

اس ڈرا نے ایورٹن کی مسلسل تین میچوں میں شکست کے سلسلے کو روکنے میں مدد کی اور وہ اب لیگ میں سب سے نچلے درجے کی ٹیموں سے چار پوائنٹس آگے ہیں۔ ایورٹن کا اگلا میچ ، برنلے کے خلاف ہے یہ مقابلہ انتہائی اہم ہے کیونکہ ، برنلے پہلے ہی ریلیگیشن زون سے بچنے کی جدوجہد کررہی ہے۔