مجرموں کو سرعام پھانسی کی اجازت متعلق بل ، پیپلزپارٹی کی مخالفت

0
98
مجرموں کو سرعام پھانسی کی اجازت متعلق بل ، پیپلزپارٹی کی مخالفت
مجرموں کو سرعام پھانسی کی اجازت متعلق بل ، پیپلزپارٹی کی مخالفت

مجرموں کو سرعام پھانسی کی اجازت متعلق بل ، پیپلزپارٹی کی مخالفت

سینیٹ اجلاس میں مجرموں کو سرعام پھانسی کی اجازت متعلق بل پر پیش رفت ہوئی .جس میں سینیٹر شیری رحمان کی سینیٹر مشتاق احمد نے پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشنز میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت کردی.

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس بل کی میں نے کمیٹی میں بھی مخالفت کی تھی.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سزا ئے موت کی سزا کی مخالفت کی ہے.

شیری رحمان نے کہا کہ ریپ ایک سنگین اور سنجیدہ جرم ہےلیکن سر عام پھانسیوں سے معاشرے میں بربریت اور تشدد پسند سوچ میں اضافہ ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ سر عام پھانسی سے کسی ملک میں ریپ کا جرم ختم نہیں ہوا ہے،سر عام پھانسی ایک جرم کیلئے رکھی جائے گی تو دوسرے جرائم کیلئے بھی اس سزا کا مطالبہ کیا جائے گا.

شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں استغاثہ، پولیس اور تفتیش کے پہلے ہی مسائل ہیں،سزائے موت کی سزا کے حوالے سے پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، کیا اس کے جرم رکا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سرعام پھانسی اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتی.

شیری رحمان نے کہا کہ سرعام پھانسی سے جرم نہیں رکے گا، اس کے معاشرے پر دوسرے اثرات مرتب ہونگے.