پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی چیئرمین شپ اور پارٹی ممبرشپ سے استعفیٰ دے دیا

0
93

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے صحت کے مسائل کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجوا دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے.

پرویز خٹک کے مستعفی ہونے پر ذمہ داریاں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے سپرد کردی گئیں۔
اور اب وہ بطورِ چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے فیصلے کریں گے.

عمران خان خیبر پختونخواہ کے پٹھانوں کو بیوقوف سمجھتا ہے،پرویز خٹک